بھوپال6جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) فرانس کے سفیر الیگزینڈر نے کہاہے کہ بھارت کو پہلا رافیل لڑاکا طیارے دو ماہ کے اندر کے حوالے کر دیا جائے گااوریہ بالکل وقت پرملے گا۔انہوں نے یہاں ایک پروگرام سے الگ بتایاہے کہ بھارتی فضائیہ کو تمام 36 رافیل لڑاکا طیارے اگلے دو سال میں سونپ دیے جائیں گے۔انہوں نے کہاہے کہ بھارتی فضائیہ کو پہلا رافیل لڑاکا طیارے اب سے ٹھیک دو ماہ میں سونپ دیا جائے گا، مجھے لگتا ہے یہ ستمبر میں ہو گا، بالکل وقت پر۔ وہیں، 36 طیارے اگلے دوسال میں آئیں گے۔بھارت میں تعینات فرانس کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ اس ٹریک ریکارڈکودیکھیے جو ہم نے گزشتہ 50 سال میں بھارت کے ساتھ تعاون سے تیارکیے ہیں۔ہندوستانی فضائیہ کے پاس فرانسیسی ٹیکنالوجی اور بھارت فرانس ٹیکنالوجی والے طیارے ہیں کیونکہ ہم دونوں ممالک نے بڑی مقدار میں ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ مل کرکی ہے۔انہوں نے لڑاکا طیارے (رافیل) کے بارے میں کہا کہ یہ ایک شاندار ہوائی جہازہے۔ اسے بھارت نے کیا، جس سے ہم فخر محسوس کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیت کو بہت زیادہ بڑھائے گا۔رافیل لڑاکا طیارے کی خریداری سے منسلک تنازعہ (بھارت میں) کے بارے میں پوچھے جانے پرانہوں نے کہاہے کہ تنازعات میں میری دلچسپی نہیں ہے۔ میں نتائج دیکھتا ہوں اور حقیقت یہ ہے کہ اگلے دو ماہ میں رافیل لڑاکا طیارے بھارت کوملے گا۔ اس بات پر مجھے فخرہے۔